فضا علی کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعےاداکارہ نے مداحوں کواپنی خراب طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا—فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعےاداکارہ نے مداحوں کواپنی خراب طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا—فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل اور اداکار ہ فضا علی کی طبیعت ناساز ہےجس کے پیش نظر اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فضا علی کی جانب سے مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خراب طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا اور ساتھ ہی ان سے دعاؤں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اسٹوری میں اداکارہ کے ہاتھ میں لگی آئی وی ( intravenous line)بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
اسٹوری میں اداکارہ کے ہاتھ میں لگی آئی وی ( intravenous line)بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

فضا علی کی انسٹا اسٹوریز میں اداکارہ کو ماسک لگائے اور شال اوڑھے بیٹی کے ہمراہ اسپتال میں بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے۔ شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں اداکارہ کے ہاتھ میں لگی آئی وی ( intravenous line) بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

تاہم انسٹااسٹوریز پر اداکارہ کی جانب سے درج تاریخ (3 ستمبر) بتاتی ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق شیئر کی گئی یہ تصاویر پرانی ہیں تاہم اداکارہ کی طبیعت اب بھی ناساز ہے جس کے تحت اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ انہیں ہوا کیا ہے اور وہ کیوں اسپتال میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :