دنیا
Time 15 ستمبر ، 2021

ویڈیو: مرغے اور بکرے نے مرغی کو باز کے پنجوں سے کیسے بچایا؟

آج تک آپ لوگوں نے کتے اور گھوڑوں کی دوستی اور وفاداری کے بارے میں تو بہت سنا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک بکرے اور مرغے کی بہادری کے بارے میں بتائیں گے جنھوں نے باز کے پنجوں میں پھنسی مرغی کی جان بچائی۔

سوشل میڈیا پر باز کے ایک فارم ہاؤس میں موجود مرغی پر حملے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرغی کو بچانے کے لیے مرغے اور ایک بکرے کو بھی شکاری پرندے پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ ہے 5 ستمبر کا جب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا جیپ بیٹس نامی کسان گیلڈر لینڈ میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھا تو اس نے اپنے جانوروں کے شور شرابے اور بھاگ دوڑ کی آوازیں سنیں۔

کسان جیپ بیٹس فارم ہاؤس میں اپنے جانوروں کے ساتھ۔ فوٹو: فائل
کسان جیپ بیٹس فارم ہاؤس میں اپنے جانوروں کے ساتھ۔ فوٹو: فائل

کسان کا کہنا ہے کہ جب اس نے فارم ہاؤس میں دیکھا تو وہاں پَر بکھرے پڑے تھے اور جب معاملے کا پتہ کرنے کے لیے سی سی ٹی وی دیکھی تو معلوم ہوا کہ ایک باز نے فارم ہاؤس میں موجود ایک مرغی پر حملہ کر کے اسے پکڑا تو وہاں موجود مرغا اسے بچانے کے لیے دوڑا اور پھر فارم ہاؤس کے بکرے نے بھی باز پر حملہ کر دیا جس سے وہ اپنا شکار چھوڑ کر بھاگ گیا۔

کسان جیپ بیٹس کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے فارم ہاؤس کے مرغے اور بکرے پر فخر ہے کہ جنھوں نے ساتھی مرغی کو باز کا شکار بننے سے بچایا۔

مزید خبریں :