بالی وڈ اداکارہ کو دہلی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں نہیں بتا سکتی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں، اداکارہ نکیتا— فوٹو:فائل
واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں نہیں بتا سکتی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں، اداکارہ نکیتا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نکیتا راول کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نکیتا راول بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے موجود تھیں اور وہاں شاستری نگر کے علاقے میں اپنی خالہ کے ہاں مقیم تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رات 10 بجے گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی ان کے قریب آکر رکی جس میں سے 4 افراد نے نکل کر انہیں یرغمال بنایا۔

رپورٹس کے مطابق لٹیروں نے اداکارہ سے گن پوائنٹ پر گھڑی، انگوٹھی اور بالیوں سمیت نقدی لوٹ لی جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں نہیں بتا سکتی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ واردات کے بعد  اتنی خوفزدہ تھی کہ گھر آکر خود کو الماری میں بند کردیا تھا۔ 

خیال رہے کہ نکیتا روال نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے جس میں فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ شامل ہے۔

مزید خبریں :