پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2021

وزیراعظم کا دورہ لاہور: پنجاب کی انتظامی اور سیاسی ٹیم کو نئے اہداف دیدیے

وزیراعظم نے انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی: فائل فوٹو
وزیراعظم نے انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی: فائل فوٹو 

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں پنجاب کی سیاسی اور انتظامی ٹیم کو نئے اہداف دیدیے۔

ذرائع کےمطابق لاہور کے دورے میں وزیراعظم عمران خان نے انتظامی ٹیموں کو صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور میں پانی کی سطح بلند کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، شہر میں پانی کے لیول کو 10 پندرہ سال پہلے والی سطح پر لایا جائے۔

وزیراعظم نے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو ماحولیات کے حوالے سے اساتذہ کو ٹرین کرنے کا بھی حکم دیا۔

وزیراعظم نے انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظر آنا چاہیے کہ حکومت ان کے لیے کیا کررہی ہے۔

ذرائع کا بتاناہےکہ وزیراعظم عمران خان کو دورے کے دوران فیڈمک کےحوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس دوران  وزیراعظم نے فیڈمک کے سی ای او اور چیئرمین کی فوری تقرری کا حکم جاری کیا۔ 

فیڈمک میں کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینےکا بھی حکم دیا۔

مزید خبریں :