15 ستمبر ، 2021
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا۔