16 ستمبر ، 2021
کراچی میں ایک نجی اسکول کی انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے سامنے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا۔
بچے کے والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم کی ٹیم اسکول کا دورہ کرنے پہنچی تو اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا۔