کھیل
Time 16 ستمبر ، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی ون ڈے کٹ کی رونمائی

تصاویر میں پاکستان کرکٹ کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی ، کپتان بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو نئی کٹ پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
 تصاویر میں پاکستان کرکٹ کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی ، کپتان بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو نئی کٹ پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم  کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔


انسٹا پر شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی ، کپتان بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو نئی کٹ پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق، پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس کٹ کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک طرف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئی کٹ کو پسند کیا جارہا ہے وہیں متعدد صارفین اس کٹ پر تنقید بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


مزید خبریں :