Geo News
Geo News

Time 16 ستمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیمار، وینٹی لیٹر پر منتقل

ماضی کے سینئر فنکار طلعت اقبال شدید بیمار ہوگئے جس کے باعث وہ ٹیکساس کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

طلعت اقبال طویل عرصے سے ٹیکساس میں مقیم ہیں، چند ہفتے پہلے ان کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی۔

طلعت اقبال کی بیٹی صومی حسین نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو کورونا نہیں ہوا بلکہ طلعت اقبال کچھ دوائیاں لے رہے تھے تو اس دوران ان کی سانس کی نالی میں گولی پھنس گئی، اس وقت وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور ان کے لیے 36 گھنٹے اہم ہیں

واضح رہے کہ طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور فلموں میں بھی کام کیا۔