کاروبار
Time 16 ستمبر ، 2021

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی

10 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے: اسٹیٹ بینک
 10 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے: اسٹیٹ بینک

کراچی: مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور 10 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔