17 ستمبر ، 2021
لیجنڈ اداکار عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکا روانگی کیلئے ائیر ایمبولینس کا انتظار ہے۔
عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک روانگی کیلئے ویزے مل گئے ہیں جبکہ والد کی طبیعت بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ائیرایمبولینس کیلئے پروسس جاری ہے اور اس حوالے سے معاملات سندھ حکومت خود دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ائیر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو ائیر ایمبولنس کیلئے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ائیرایمبولنس کیلئے جیسے ہی درخواست موصول ہوگی اُس پر کارروائی کی جائے گی۔