17 ستمبر ، 2021
سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی کیوئسٹس نے فاتحانہ آغاز کردیا۔
سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ قطر کے شہر دوحہ میں شروع ہوگیا، پہلے روز پاکستان کے دونوں کیوئسٹس بابر مسیح اور حارث طاہر نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
دوحہ میں سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان کے بابر مسیح نے بھارت کے اشپریت سنگھ چڈا کو ایک فریم جیتنے کا بھی موقع نہیں دیا اور 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔
بابر کی جیت کا اسکور 27-32، 23-30، 6-55، 7-57 اور 9-56 رہا۔
اس کے علاوہ ایک اور میچ میں پاکستان کے حارث طاہر نے اومان کے حسین الاواتی کو 2-5 سے ہرایا۔
حارث نے ابتدائی 2 فریمز جیت کر برتری حاصل کی تاہم الاواتی نے تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر مقابلہ برابر کردیا مگر اس کے بعد پاکستانی کیوئسٹ نے مسلسل 3 فریمز جیت کر مقابلہ 2-5 سے اپنے نام کرکے سکس ریڈ اسنوکر ورلڈکپ میں کامیابی کے ساتھ آغاز کیا۔