کاروبار
Time 17 ستمبر ، 2021

’گزشتہ ماہ ملک میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی‘

اگست میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہا: اسٹیٹ بینک
اگست میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہا: اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں اگست میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق اگست میں ملکی نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہا جب کہ اسٹاک مارکیٹ سے ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

اگست میں ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 9 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہا جب کہ سرکاری شعبے سے اگست میں 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، نجی شعبے میں 18 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 97 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید خبریں :