کھیل
Time 17 ستمبر ، 2021

دورہ پاکستان ختم کرنا نیوزی لینڈ کا فیصلہ تھا: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھاکہ سیریزختم کرنے میں برطانوی ہائی کمیشن کےملوث ہونے کی قیاس آرائی غلط ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکام کا اپنا تھا۔

کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھاکہ تسلیم کرتا ہوں کرکٹ شائقین کیلئے یہ ایک مایوس دن ہے اور شائقین سیریز کے منتظر تھے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

مزید خبریں :