پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی: فوٹو جیونیوز
ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی: فوٹو جیونیوز

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دمشق کیلئے خصوصی پرواز پی کے 9501 میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک اور شام  کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔ 

بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے تو دمشق ائیر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف،  2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی جب کہ خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ 

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہےکہ اہم مذہبی موقع  پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے اور  قومی ائیرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

مزید خبریں :