کھیل
Time 18 ستمبر ، 2021

مکی آرتھر بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر افسردہ

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دکھ ہے، مکی آرتھر— فوٹو:فائل
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دکھ ہے، مکی آرتھر— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر  نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دکھ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے جنہوں نے میرا تین سالہ قیام کافی یادگار بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم بعد میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیااور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں۔

مزید خبریں :