Time 18 ستمبر ، 2021
پاکستان

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارت اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھکمیاں دیں۔

مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے۔

اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

 جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا امارتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔

مزید خبریں :