پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2021

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد انتقال کر گئے اور 2580 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55027 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 71 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27206 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3164 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 32 ہزار 726 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 63909 ہو گئی ہے۔


مزید خبریں :