19 ستمبر ، 2021
لودھراں میں جلالپور موڑ کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون انتقال کر گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لودھراں کے مطابق خاتون رخسانہ نے ایک نجی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا لیکن وہ خود انتقال کر گئیں۔
خاتون کے انتقال پر لواحقین نے ڈاکٹر اور اسپتال عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف احتجاج کیا جبکہ واقعے کے بعد نجی اسپتال کا ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گیا۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسپتال کو سیل کر کے سی سی ٹی وی اور ریکارڈ قبضےمیں لے لیا گیا ہے، اسپتال کے خلاف چالان مرتب کر کے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیجا جائے گا۔