دنیا
Time 19 ستمبر ، 2021

ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کیلئے فوجی مشق 'برائٹ اسٹار' اختتام پزیر

مشق سے علاقائی امن کے لیے بحری سکیورٹی آپریشنز مزید مضبوط ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
 مشق سے علاقائی امن کے لیے بحری سکیورٹی آپریشنز مزید مضبوط ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرنے کے لیے فوجی مشق برائٹ اسٹار 2021 مصر میں اختتام پزیر ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کثیر القومی مشق برائٹ اسٹار 2021 محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں ہوئی، مشق میں 20 ممالک بشمول مصر، امریکا، پاکستان، برطانیہ، سعودی عرب، تیونس، فرانس اور اردن نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ قبرص، عراق، بحرین، سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی اور اسپین کی افواج نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل مشق کا مقصد ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر کرنا تھا، مشق سے علاقائی امن کے لیے بحری سکیورٹی آپریشنز مزید مضبوط ہوں گے۔

کثیر القومی مشق برائٹ اسٹار 2021 محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کثیر القومی مشق برائٹ اسٹار 2021 محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں ہوئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب محمد ناگیب ملٹری بیس مصر میں منعقد ہوئی جس میں مصری وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف جنرل محمد ذکی سمیت 20 ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے۔

مشق برائٹ اسٹار 1980 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
مشق برائٹ اسٹار 1980 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سمیت مختلف ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، مشق برائٹ اسٹار 1980 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :