پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2021

مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر منتخب

مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین اور دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں۔ فوٹو: فائل
مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین اور دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدرکا انتخاب ہوگیا۔

مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نئے صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین ہیں اور آپ دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

مزید خبریں :