Time 20 ستمبر ، 2021
پاکستان

شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا

نوشہرہ: شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم جان محمد کو گرفتار کرکے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :