20 ستمبر ، 2021
کراچی ائیر پورٹ پرتربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تربیتی طیارے نے پیر کی شام کراچی ائیر پور ٹ سے پرواز کی تھی، سی اے اے ذرائع کے مطابق دوران پرواز غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے ٹرینی پائلٹ کو مے ڈے کال دینی پڑی، مے ڈے کال کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اور فائر کے عملے کو طلب کیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہےکہ کنٹرول ٹاور کی معاونت سے انسٹرکٹر پائلٹ نے تربیتی طیارے کو باحفاظت رن وے پراتارلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کا آپریٹنگ سسٹم جام ہونے کی وجہ سے طیارہ زیرتربیت پائلٹ کے قابو میں نہیں رہا تھا۔
سی اے اے ترجمان کا کہنا ہےکہ تربیتی سیسنا طیارہ اسکائی ونگ ایوی ایشن کا ہے، طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا، کپتان اورطیارہ دونوں محفوظ رہے۔