20 ستمبر ، 2021
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں کرسچن ٹرنر کا کہنا تھاکہ افسوس ہے کہ ای سی بی نے اگلے ماہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھاکہ کرکٹ فینز کی مایوسی کا اندازہ ہے لیکن اب بھی 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے پُرامید ہیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے، اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔