کھیل
Time 21 ستمبر ، 2021

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا رمیز راجہ کے خط کا جواب دینے سے گریز

قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار دن کے لیے سیل کردیا جانا تھا__فوٹو فائل
قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار دن کے لیے سیل کردیا جانا تھا__فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ای ین واٹ مور کو خط لکھا گیا ہے جس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیا۔

رمیز راجہ کے لکھے گئے خط کا ای ین واٹ مور کی جانب سے جواب نہ دینے کو انکار سمجھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں پاک انگلینڈ میچز  پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور انگلش ٹیم کو ہوٹل کے بجائے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) میں قیام کے لیے کہا گیا تھا۔

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار دن کے لیے سیل کردیا جانا تھا اور ہائی پرفارمنس سینٹر سے انگلش کھلاڑی پیدل گراؤنڈ آسکتے تھے۔

مزید خبریں :