Time 22 ستمبر ، 2021
پاکستان

پنجاب میں کورونا کم لیکن ڈینگی نے سر اٹھالیا: یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم صوبے میں ڈینگی نے سر اٹھالیا ہے۔

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں  اور لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں صحت کے شعبے میں 50 فیصد اسامیوں پر تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔ 

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں کو وافر بجٹ فراہم کیا ہے، فیصل آباد کے ٹیچنگ اسپتالوں کیلئے 9 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :