پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2021

محصولات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں41 فیصد اضافہ ہوا، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ  آف ریونیو(ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہےکہ محصولات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیض اللہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس ہوا،   چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ محصولات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ محصولات میں اضافےکے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، 323 ارب روپے سے زائد کے انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی باقی ہے، 181 ارب روپے سیلزٹیکس ریفنڈزصنعتوں کی پیداوارمیں اضافے کےلیے جاری کیے۔

مسلم لیگ ن کی رکن عائشہ غوث پاشا نےکہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ سب اچھا نہیں ہو رہا۔

 چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ان کا کام پالیسی بنانا نہیں بلکہ پالیسی پرعمل درآمد کرانا ہے ۔

 عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ درآمدات بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی 47 فیصد بڑھی ہے، درآمدات بڑھنے سے ٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند نہیں تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :