Time 23 ستمبر ، 2021
پاکستان

نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف

نواز شریف کو جعلی کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی: ذرائع
 نواز شریف کو جعلی کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی: ذرائع

لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کی ڈیٹا انٹری کی گئی۔

نواز شریف کے شناختی کارڈ کا عکس۔ فوٹو: اسکرین گریب
نواز شریف کے شناختی کارڈ کا عکس۔ فوٹو: اسکرین گریب

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی، نواز شریف کی ویکسین کی انٹری نوید الطاف نامی ویکسینیٹر نے کی۔

دستاویزات کے مطابق نواز شریف کو ویکسین کی پہلی ڈوز کل شام چار بج کر چار منٹ پر لگائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز کے لیے 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔ 


مزید خبریں :