پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2021

باپ جائیداد میں حصہ نہ دے تو بیٹی کو اسے اپنی زندگی میں لینا ہوگا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہےکہ اگر باپ کسی بیٹی کو جائیداد میں حصہ نہ دے تو اس بیٹی کو اپنا وراثتی حق اپنی زندگی میں ہی لینا ہوگا، اس کی وفات کے بعد اس کے بچے اس حق کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ میں پشاور کی مکین خواتین کے بچوں نے اپنے نانا کی جائیداد پر حق کا دعویٰ کیا جس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزاروں کے نانا عیسیٰ خان نے 1935 میں اپنی جائیداد اپنے بیٹے عبدالرحمان کو منتقل کر دی تھی اور اپنی دونوں بیٹیوں کو جائیداد کے حق سے محروم رکھا تھا۔ 

ان دو بیٹیوں نے اپنی زندگی میں وراثت نامہ چیلنج نہیں کیا تاہم دونوں خواتین کے بچوں نے 2004 میں اپنے نانا کی وراثت پر حق کا دعویٰ دائر کیا۔

سول کورٹ نے بچوں کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا اور سپریم کورٹ نے بھی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مزید خبریں :