دنیا
Time 24 ستمبر ، 2021

نئی دہلی کی عدالت میں گینگ وار گروپوں میں جھڑپ، گینگسٹر سمیت 4 افراد ہلاک

عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی: بھارتی میڈیا. فوٹو: اسکرین گریب
 عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی: بھارتی میڈیا. فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت میں گینگ وار گروپوں کے درمیان جھڑپ میں گینگسٹر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی عدالت میں گرفتار گینگسٹر جتندر سنگھ عرف گوگی کو پیش کیا گیا جہاں پہلے سے موجود مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گوگی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی اور واقعہ دو گینگسٹر گروپوں میں جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عدالت کا محاصرہ کر کے غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید خبریں :