منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق گفتگو ’لیک‘ ہوگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ فوٹوبشکریہ سوشل میٰڈیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ فوٹوبشکریہ سوشل میٰڈیا

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق کی گئی مبینہ گفتگو کی چیٹ لیک ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورت ہیں — فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
محسن اکرام کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورت ہیں — فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اسکرین شاٹ میں اداکار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انکل اپنی بہو مینو (یعنی منال) کے بارے میں کچھ کہیں‘، جس پر محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’وہ خوبصورت ہیں ، ان کی موجودگی ، ان کی روح خوبصورت ہے، احسن کے ہمراہ ان کی نئی زندگی پر اللہ کی رحمتیں ہوں۔‘

منال خان سسر کو ڈیڈ کہتی ہیں — فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
منال خان سسر کو ڈیڈ کہتی ہیں — فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

جس کے بعد مداح نے ایک اور سوال کیا کہ منال آپ کو کیا کہہ کر بلاتی ہیں ، جس پر محسن اکرام نے جواب دیا کہ’ ڈیڈ‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی منال اور احسن محسن اکرام ر شتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :