پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2021

وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پربھی غور کریں گے، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ آئندہ ہفتے تک کلیئر ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کا کوئی مسودہ اب تک تیار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے 4 سے  5 مرتبہ معاملہ زیربحث آچکا، چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیر اعظم کی صوابدید ہے، ہم صرف مشورہ دے سکتے ہیں، وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پربھی غور کریں گے۔

مزید خبریں :