25 ستمبر ، 2021
معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
گزشتہ روز 24 ستمبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا کی زینت بننے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا نے نکاح کیلئے سرمئی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ شہباز تاثیر نے سفید کرتا پاجامہ اور سرمئی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا۔
خیال رہے کہ شہباز تاثیر کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے یہ خبریں زیرِگردش تھیں کہ وہ ماڈل نیہا راجپوت سے جلد شادی کرلیں گے کیونکہ کئی موقعوں پر دونوں کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔
دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔
شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔