شاہ رخ خان کی منہ چھپا کر گھر سے گاڑی تک پہنچنے کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی ایک دلچسپ ویڈیو منظرِ عام پر  آئی ہے جس میں انہیں میڈیا سے اپنا چہرہ چھپاتے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب چند فوٹوگرافرز ممبئی کے علاقے باندرا میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے اور  اداکار کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے۔

تاہم شاہ رخ خان نے گھر سے باہر نکلتے وقت بڑا سا 'اپر' پہن رکھا تھا اور اداکار نے اپنا چہرہ بھی چھپا رکھا تھا، فوٹوگرافرز  اداکار کو آوازیں دیتے رہے لیکن وہ فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ گئے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بھی ریسٹورینٹ کے باہر دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان جلد کسی فلم کی شوٹنگ کریں گے جس کے لیے فی الحال وہ اپنی لک لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتے۔

مزید خبریں :