مٹکا بریانی اور چائے کے بعد 'مٹکا پیزا' کے چرچے

مٹکا چائے اور  مٹکا بریانی سے تو  یقیناً سب واقف ہیں اور بہت سے افراد اسے پسند بھی کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے مٹکا پیزا کے بارے میں سنا ہے؟

بلاشبہ یہ سننے میں کافی حد تک عجیب ہے لیکن کھانے کے شوقین افراد اس منفرد ڈش کو ضرور کھانا چاہیں گے۔ 

سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک فوڈ بلاگر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے اس پیزا کو متعارف کروایا ہے۔

اس ڈش کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بغیر پیزا ڈو کے بنایا گیا ہے لیکن باقی لوازمات پیزا والے ہی استعمال کیے گئے ہیں۔

ویڈیو میں دکاندار بہت ہی شاندار طریقے سے مٹکے میں پیزا بنا رہا ہے، چونکہ ویڈیو میں اس منفرد پیزا کی ترکیب بھی بتائی گئی ہے تو آپ اسے باآسانی گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

مٹکا پیزا سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں، کوئی اسے کھانے کی خواہش ظاہر کر رہا ہے تو کسی نے پیزا ڈو استعمال نہ ہونے پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں جبکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس آئیڈیے کے جنم دینے والے کو بھی خوب سراہا ہے۔

مزید خبریں :