Geo News
Geo News

Time 27 ستمبر ، 2021
پاکستان

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز سے متعلق محمد زبیر کا ردعمل سامنے آگیا

جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے، سابق گورنر سندھ— فوٹو: فائل
جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے، سابق گورنر سندھ— فوٹو: فائل

سابق گورنر سندھ، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور  مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ’میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔