دنیا
Time 28 ستمبر ، 2021

امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگادیا گیا

78 سال کے امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین فائزر کا بوسٹر شاٹ لگادیا گیا۔

امریکی صدر نے بوسٹر شاٹ لیتے ہوئے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور کہا کہ جن لوگوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے انہیں بوسٹر شاٹ مزید تحفظ فراہم کرے گا اس لیے میں نے بوسٹر شاٹ لے لیا ہے۔

امریکی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ بوسٹر شاٹ کے اہل افراد کی جلد ویکسین لگوانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر بوسٹر صرف 65 برس سے زائد عمر یا انتہائی خطرات سے دوچار افراد کو دینے کی منظوری دی ہے جب کہ امریکاکی 65 فیصد آبادی کورونا ویکسین لگواچکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، نیڈ پرائس نیویارک سے جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد واپس لوٹے تھے۔

مزید خبریں :