پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

وزیر اعظم کا ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

پارلیمانی پارٹی اور اتحایوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی، ذرائع— فوٹو:فائل
پارلیمانی پارٹی اور اتحایوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا جبکہ یہ اجلاس  2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کوانتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اورانتخابی اصلاحات پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے پربات ہوگی۔

مزید خبریں :