پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2021

لاہور میں ایک مرتبہ پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر  لگ گئے۔

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کمپنیوں کو عدم ادائیگیوں کے باعث لاہور میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شہر میں گزشتہ چار روز سے مکمل کچرا نہیں اٹھایا جا سکا جس کے باعث شہر میں ایک بار پھر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔

گندگی اور بدبو نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس وقت 4 ہزار ٹن سے زائد کچرا سڑکوں پر موجود ہے، کچرا دان بھی اٹے ہوئے ہیں۔ 

ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی کے ساتھ ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، جلد ہی ادائیگی کر کے شہر سے کچرا اٹھا لیا جائے گا۔

مزید خبریں :