نیہا ککڑ اور جوبن نوتیال نے پاکستانی گانے کی کاپی ویڈیوز ایک ہی دن ریلیز کردیں

پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر گلوکارہ سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا—فوٹوفائل
پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر گلوکارہ سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا—فوٹوفائل 

بالی وڈ کی معروف گلوکارہ  نیہا ککڑ اور گلوکار جوبن نوتیال نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ مقبول پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کی کاپی کے طور پر  بنائی گئی ویڈیوز ریلیز کردیں۔

پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر گلوکارہ سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا جبکہ  "بول کفارہ” کی شاعری اور میوزک عاصم رضا نے تیار کی تھی۔

گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور جوبن نوتیال نے ایک ہی دن اس کی کاپی کے طور پر  بنائی گئی ویڈیوز کو ریلیزکیا۔

حیران کن طور پر دونوں بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی گانے کی کاپی پر بنائے گئے گانوں کی ویڈیوز کو ایک ہی دن  یعنی 25 ستمبر کو جاری کیا۔

دوسری جانب گلوکار جوبن نوتیال کے مقابلے میں نیہا ککڑ کے گانے کو کافی سراہا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین پاکستانی گانے کے بھارتی ورژن پر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں  یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر  بول کفارہ کے بھارتی ورژن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےناقص قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ’  بول کفارہ ‘ گانے کی وجہ  سے گلوکارہ سحر گل خان کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :