Geo News
Geo News

Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

ویڈیو: ریلوے ملازم پھاٹک بند کرکے سوگیا، مال گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی

علی پور چٹھہ کے قریب ریلوے ملازم پھاٹک بند کرکے سوگیا جس کے باعث مال گاڑی حادثے سے بچ گئی۔

علی پور چٹھہ کے قریب پھاٹک بند دیکھ کر مال گاڑی کے ڈرائیور نے خود ہی ٹریک روک دی جب کہ ریلوے ملازم سوتا رہا۔

 گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی، مال گاڑی کے ڈرائیور کے ہارن بجانے پر ریلوے ملازم نے پھاٹک کھولا۔

اسٹیشن ماسٹر علی پورچٹھہ کا بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔