پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹی پی کا شمالی وزیرستان میں فوج سے فائر بندی کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فائربندی کا اعلان کردیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے جنگجوؤں اور فوج کے درمیان فائر بندی کردی گئی۔

کالعدم تنظیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشران نے تمام جنگجوؤں کو آج سے 20 اکتوبر تک فائربند ی کا حکم دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہمارے مشران کی کچھ خفیہ بات چیت چل رہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ گروپس حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے اور انہیں عام پاکستانی شہری بنانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :