02 اکتوبر ، 2021
جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف ہوش میں نہیں ہیں، ڈاکٹر سے بات نہیں ہو پا رہی، ڈاکٹر طارق شہاب راستے میں ہیں، وہ جرمنی آئیں گے تو معاملہ مزید کلیئر ہوگا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں تاہم فی الحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے روانگی کے بعد پہلے اسٹاپ نیورمبرگ جرمنی میں عمر شریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کی وجہ سے اسپتال میں ریسٹ کے لیے لے جایا گیا تھا، پھر اس دوران ائیرایمبولینس میں معمولی نقص کی وجہ سے متبادل طیارے کا انتظار کیا جارہا تھا۔
جرمنی کے بعد عمر شریف کو آئس لینڈ اور پھر کینیڈا سے ہوتے ہوئے امریکا کے شہر واشنگٹن لے جایا جانا ہے جہاں اداکارہ میرا کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب ان کے علاج کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔