پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2021

ڈینگی کا سب سے زیادہ خطرہ لاہور میں ہے، وزیر صحت نے خبردار کردیا

ڈینگی کی تشخیص کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں: وزیر صحت/ فائل فوٹو
ڈینگی کی تشخیص کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں: وزیر صحت/ فائل فوٹو

لاہور: وزیر صحت یاسمین راشد نے خبردار کیا ہےکہ صوبے میں ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 71 ہزارگھروں میں ڈینگی لاروا کے ثبوت ملے ہیں، ڈی ایچ اے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور بارش کے دنوں میں ڈینگی لاروا پنپنے کے خطرات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی تشخیص کیلئے سرکاری اسپتالوں میں الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نام کی غلط انٹری بہت بڑی سازش تھی، غلط انٹری کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تقریباً  9 ہزار لوگوں نے غلط انٹری کروائی۔

مزید خبریں :