Time 02 اکتوبر ، 2021
پاکستان

نامور شخصیات کے مالی امور کی بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے مکمل

نامور شخصیات کے مالی امور کی بڑی بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ کے نام سے مکمل ہوگئی۔

نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا، اس میں دنیا بھر کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا ادارے شریک تھے۔

بین الاقوامی تحقیق ’پنڈورا پیپرز‘ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں۔

دی نیوز کے سینیئر صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی پاکستان سے ان تحقیقات کا حصہ تھے۔

اعداد و شمار کو جمع کرنے اور تعاون کرنے کے حساب سے ’پنڈورا پیپرز‘ پاناما پیپرز سے زیادہ بڑے ہیں جبکہ دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم ہے۔

’پنڈورا پیپرز‘ کی تحقیق پر دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے دو سال تک کام کیا۔

مزید خبریں :