زیادہ بات نہیں کرتا اور اچھا پکاتا ہے، نوجوان نے پریشر ککر سے شادی کر لی

اس انوکھی شادی پر صارفین حیرانی کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی پیش کررہے ہیں__فوٹو/سوشل میڈیا
اس انوکھی شادی پر صارفین حیرانی کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی پیش کررہے ہیں__فوٹو/سوشل میڈیا

کہتے ہیں کہ محبت انسان سے کچھ بھی کروا لیتی ہے، ایسا ہی ایک انوکھا کارنامہ انڈونیشیا کے ایک شخص نے انجام دیا ہے۔

شاید ہی آپ نے آج سے پہلے اس قسم کی عجیب و غریب شادی کی تقریب دیکھی ہو  یا اس بارے میں سنا ہو، انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خیر الانعام نامی شخص نے چاول بنانے والے اپنےککر سے شادی کر لی۔

دنیا بھر کی توجہ اس انوکھی شادی پر اس وقت مرکوز ہوئی جب اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں جن میں دیکھا گیا کہ خیر الانعام گلے میں ہار ڈالے تیار کھڑا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہلکے سفید رنگ کا ککر بھی موجود ہے جس کے اوپر دلہن کی طرح سفید رنگ کا کپڑا ڈلا ہوا ہے۔

تصاویر خیر الانعام نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز  پر وائرل ہو گئیں۔ 

خیر الانعام نے کیپشن میں تحریر کیا کہ یہ نہ ہی زیادہ بات کرتا ہے اور  اسے معلوم ہے کہ کھانا کیسے پکایا جاتا ہے، تمہارے بغیر میرے چاول نہیں پکتے۔

اس انوکھی شادی پر صارفین حیرانی کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :