چھاپہ اور پھر گرفتاری، آریان خان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں وہ ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر کے باہر موجود ہیں۔

تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب آریان سمیت ان کے دو دوستوں کو میڈیکل چیک اپ کیلئے لے جایا جارہا تھا۔

آریان خان کو سیاہ رنگ کی شرٹ، ماسک اور پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے ارد گرد پولیس اہلکار سمیت این سی بی کے لوگ بھی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ آریان کو گرفتار کرکے عدالت لے جایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ آریان کا فون ضبط کر لیا گیا تھا۔

کچھ ویڈیوز میں چھاپے کے وقت اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیے جانے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس میں آریان سمیت ان کے دوست موجود ہیں۔

دوسری جانب آریان کی گرفتاری کے بعد اتوار کی شب اداکار سلمان خان کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا جس میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان سمیت 8 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

مزید خبریں :