Time 04 اکتوبر ، 2021
کاروبار

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

بجلی کی قیمت میں اضافہ  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے: فائل فوٹو
بجلی کی قیمت میں اضافہ  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 65 پیسے اضافہ کیا گیا ہے  جو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تحت فی یونٹ بجلی 89 پیسے، تیسری میں 67 اور چوتھی سہ ماہی کی مد میں 83 پیسے مہنگی کی گئی۔

مزید خبریں :