کاروبار
Time 04 اکتوبر ، 2021

کاروباری حجم کم رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن

شیئرز بازار میں آج 26 کروڑ حصص کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل
شیئرز بازار میں آج 26 کروڑ حصص کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل

کاروباری حجم کم رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

100 انڈیکس آج 172 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 44 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 552 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز  بازار میں آج 26 کروڑ حصص کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 846 ارب روپے ہوگیا ہے۔