Time 04 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

متھیرا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے ردعمل دے دیا

متھیرا نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی— فوٹو: فائل
متھیرا نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی— فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر متھیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا۔

فوٹو : اسکرین شاٹ
فوٹو : اسکرین شاٹ

متھیرا نے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی۔

مزید خبریں :