Time 04 اکتوبر ، 2021
دنیا

درجہ حرارت محسوس کرنے والے ’ری سیپٹرز‘ دریافت کرنے والوں کیلئے طب کا نوبیل انعام

طب کا نوبیل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طورپر دیا گیا جنہوں نے جلد کے ان خلیوں کا پتہ لگایا تھا جن کی مدد سے انسان درجہ حرات کو محسوس کرتا ہے— فوٹو: رائٹرز
طب کا نوبیل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طورپر دیا گیا جنہوں نے جلد کے ان خلیوں کا پتہ لگایا تھا جن کی مدد سے انسان درجہ حرات کو محسوس کرتا ہے— فوٹو: رائٹرز

رواں سال طب کے نوبیل انعام کا اعلان کردیاگیا، طب کا نوبیل انعام امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس  اور آرڈیم پیٹاپوٹین کےنام رہا۔

رواں سال کیلئے نوبیل انعامات کے اعلان کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ آج طب کا نوبیل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طورپر دیا گیا جنہوں نے جلد کے ان خلیوں کا پتہ لگایا تھا جن کی مدد سے انسان درجہ حرات کو محسوس کرتا ہے۔

دونوں سائنسدانوں نے ان ری سیپٹرز (وہ خلیہ یا عضو جو ماحول سے اثر وصول کرکے عصبی پیغام پیدا کرتا ہے) کا بھی پتہ لگایا تھا جن کے ذریعے انسان کو چھونے کا احساس ہوتا ہے۔

آئندہ دنوں میں بالترتیب فزکس، کیمسٹری ، ادب،امن اور اقتصادیات کے نوبیل انعام کے اعلان کیے جائیں گے۔

انعام پانے والوں کو یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :